Showing posts with label ബഷീർദിനം. Show all posts
Showing posts with label ബഷീർദിനം. Show all posts

Sunday, 3 July 2022

ജൂലായ് 5 വൈക്കം മുഹമ്മദ് ബഷീർദിനം | ویکم محمد بشیر دن

 براهِ سلطان |  ബരാഹേ സുൽത്താൻ 
ബഷീർ കൃതികളുടെ ഉർദു വിവർത്തനങ്ങളിലേക്കൊരു 
എത്തിനോട്ടം




വൈക്കം മുഹമ്മദ് ബഷീർദിനം
1908 ജനുവരി 19ന് തിരുവിതാംകൂറിലെ വൈക്കം താലൂക്കിൽ ഉൾപ്പെട്ട തലയോലപ്പറമ്പ് ഗ്രാമത്തിൽ ജനിച്ചു. പിതാവ് കായി അബ്ദുറഹ്‌മാൻ, മാതാവ് കുഞ്ഞാത്തുമ്മ. ഇവരുടെ ആറുമക്കളിൽ മൂത്തയാളായിരുന്നു ബഷീർ. പ്രാഥമിക വിദ്യാഭ്യാസം തലയോലപ്പറമ്പിലെ മലയാളം പള്ളിക്കൂടത്തിലും വൈക്കം ഇംഗ്ളീഷ് സ്കൂളിലും.

രസകരവും സാഹസികവുമായിരുന്നു ബഷീറിന്റെ ജീവിതം. സ്കൂൾ പഠനകാലത്ത്‌(അഞ്ചാം ക്ലാസ്സ്) കേരളത്തിലെത്തിയ ഗാന്ധിജിയെ കാണാൻ വീട്ടിൽ നിന്നും ഒളിച്ചോടിയതാണ്‌ ബഷീറിന്റെ ജീവിതത്തിൽ വഴിത്തിരിവായത്‌. കാൽനടയായി എറണാകുളത്തു ചെന്നു കാളവണ്ടി കയറി കോഴിക്കോടെത്തിയ ബഷീർ സ്വാതന്ത്ര്യ സമര രംഗത്തേക്ക്‌ എടുത്തുചാടി. ഗാന്ധിജിയെ തൊട്ടു എന്ന് പിൽക്കാലത്ത് അദ്ദേഹം അഭിമാനത്തോടെ പരാമർശിച്ചിട്ടുണ്ട്. 1930-ൽ കോഴിക്കോട്ട് ഉപ്പുസത്യാഗ്രഹത്തിൽ പങ്കെടുത്തതിന്റെ പേരിൽ ജയിലിലായി. പിന്നീട്‌ ഭഗത് സിംഗ് മാതൃകയിൽ തീവ്രവാദ സംഘമുണ്ടാക്കി. തീവ്രവാദ സംഘടനയുടെ മുഖപത്രമായ ഉജ്ജീവനത്തിലെഴുതിയ തീപ്പൊരി ലേഖനങ്ങളാണ്‌ ആദ്യകാല കൃതികൾ. 'പ്രഭ' എന്ന തൂലികാനാമമാണ് അന്ന് അദ്ദേഹം സ്വീകരിച്ചിരുന്നത്. വാരിക പിന്നീടു കണ്ടുകെട്ടി. തുടർന്നു കുറേ വർഷങ്ങൾ ഇന്ത്യയൊട്ടാകെ അലഞ്ഞുതിരിഞ്ഞു. അതിസാഹസികമായ ഈ കാലയളവിൽ ബഷീർ കെട്ടാത്ത വേഷങ്ങളില്ല. ഉത്തരേന്ത്യയിൽ ഹിന്ദു സന്ന്യാസിമാരുടെയും, സൂഫിമാരുടെയും കൂടെ ജീവിച്ചു, പാചകക്കാരനായും, മാജിക്കുകാരന്റെ സഹായിയായും കഴിഞ്ഞു. പല ജോലികളും ചെയ്തു. അറബിനാടുകളിലും ആഫ്രിക്കയിലുമായി തുടർന്നുളള സഞ്ചാരം.ഏകദേശം 9 വർഷത്തോളം നീണ്ട ഈ യാത്രയിൽ അദ്ദേഹം പല ഭാഷകളും ഗ്രഹിച്ചു, മനുഷ്യ ജീവിതത്തിന്റെ എല്ലാ വശങ്ങളും - തീവ്ര ദാരിദ്ര്യവും, മനുഷ്യ ദുരയും നേരിട്ടു കണ്ടു. ബഷീറിന്റെ ജീവിതം തന്നെയാണ്‌ അദ്ദേഹത്തിന്റെ സാഹിത്യം എന്നു പറയാം. ഇതുപോലെ സ്വതന്ത്രമായി ലോകസഞ്ചാരം നടത്തിയ എഴുത്തുകാർ മലയാളസാഹിത്യത്തിൽ വിരളമാണെന്നു പറയാം. ലോകം ചുറ്റുന്നതിനിടയിൽ കണ്ടെത്തിയ ഒട്ടേറെ ജീവിത സത്യങ്ങൾ അദ്ദേഹത്തിന്റെ കൃതികളിൽ കാണാം. 1994 ജൂലൈ 5-ന് ബഷീർ അന്തരിച്ചു.
ویکم محمد بشیردن
ویکم محمد بشیر کیرلا کے ضلع کوٹائم کے قصبہ Thalayolaparambu میں پیدا ہوئے۔ویکم محمد بشیر (19 جنوری 1908ء تا 5 جولائی 1994ء) ایک مالایالم افسانہ نگار تھے جن کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالا سے تھا۔ وہ ایک انسانیت پرست، مجاہد آزادی، ناول نگار اور مختصر کہانیاں لکھنے والے مصنف تھے۔ وہ اپنے جدا گانہ طرز تحریر کی بدولت نہ صرف تنقیدی حلقوں میں بلکہ عوام میں بھی بہت مقبول ہوئے۔ انہیں بھارت کے چند کامیاب ترین اور ممتاز مصنفین میں سے ایک گردانا جاتا ہے۔ ان کے کام کا ترجمہ دیگر زبانوں میں بھی کیا گیا جس سے ان کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ ان کے قابل ذکر کاموں میں بالیاکلاسکھی، شبدنگل، پتھومایودھ آدوو، متھیلوکل، نتوپوپاکوراریندرانوو، جنمندینم اور انارگا نمیشام شامل ہیں۔ انہیں 1982ء میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں بیپور سلطان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
سوانح حیات: ابتدائی زندگی بشیر ویکم کے قریب تھالایوپارامبو ضلع کوٹایام میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے والدین کی پہلی اولاد تھے۔ ان کے والد عمارتی لکڑی کا کاروبار کرتے تھے۔ مقامی ملیالم میڈیم اسکول میں اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز کرنے کے بعد انہیں وہاں سے پانچ میل دور ویکم میں واقع انگلش میڈیم اسکول میں داخل کیا گیا۔ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران میں وہ مہاتما گاندھی سے بہت زیادہ متاثر ہو گئے۔ انہوں نے اپنے مثالی رہنماؤں سے متاثر ہو کر کھدر پہننا شروع کر دیا۔ جب گاندھی ویکم ستیاگراہم (1924ء) میں شرکت کی غرض سے آئے تو بشیر انہیں دیکھنے کے لیے گئے۔ وہ اس کار تک پہنچے جس میں گاندھی سفر کر رہے تھے اور گاندھی کے ہاتھ کو چھونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس واقعے کو بشیر نے با رہا اپنی تحریروں میں بڑے ذوق و شوق سے بیان کیا۔ وہ ویکم میں واقع گاندھی ستیاگرا آشرم میں ہر روز جایا کرتے تھے۔ ان کی شادی کافی تاخیر سے پچاس سال کی عمر (18 دسمبر 1958ء) میں کی۔ تحریک آزادی میں شمولیت پانچویں میں ہی انہوں نے اپنی تعلیم کو ادھورا چھوڑ دیا تاکہ تحریک آزادی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
بشیر اپنے جمہوری انداز فکر اور تمام مذاہب کا احترام کرنے کی وجہ سے مشہور تھے۔ ایک شاہی ریاست ہونے کی بنا پر کوچی میں آزادی کی کوئی تحریک موجود نہیں تھی۔ وہ سالٹ ستیاگرا میں حصہ لینے کے لیے 1930ء میں مالابار چلے گئے۔ ستیاگرا میں حصہ لینے سے پہلے ہی ان کی جماعت کو گرفتار کر لیا گیا۔ بشیر کو تین ماہ کی سزائے قید ہوئی اور کانور جیل میں رکھا گیا۔ وہ ہمیشہ سے انقلابی ہیروز کی کہانیوں سے بہت متاثر تھے جیسا کہ بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو جنہیں اس وقت پھانسی دی گئی تھی جب وہ کانور جیل میں تھے۔ وہ اور ان کے ساتھ تقریباً 60 سیاسی قیدیوں کو گاندھی ارون معاہدے کے تحت مارچ 1931ء میں کانور جیل سے رہا کیا گیا۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد انہوں نے ایک اینٹی برٹش موومنٹ قائم کی اور ایک انقلابی رسالہ اوجیونام کی ادارت کی۔ ان کی گرفتاری کا پروانہ جاری ہوا تو انہوں نے کیرالہ کو خیرباد کہہ دیا۔

A Comparative study of Manto and Basheer
Click Image

Saturday, 3 July 2021

سعادت حسن منٹو اور وَایکم محمد بشیر - ایک موازنہ

      ہم عصر شعرا و ادبا کے درمیاں موازنہ کرنے کا رواج اردو ادب میں پہلے سے ہی موجود تھا۔جبکہ بعض  شعرا و ادبا کوحریفین کے نام سے بھی ہم یاد کرتے ہیں جیسے انیسؔو دبیرؔ،غالبؔو ذوقؔ،میر حسنؔو دیا شنکر نسیمؔ،میر امنؔ دہلوی ورجب بیگ علی سرور،ملاّ وجہیؔوغواصیؔ وغیرہ اہم ہیں۔آج کل دو زبانوں کے یا مختلف زبانوں کے ادب یا ادیبوں کے موازنہ ہوبھی ہو رہا ہے۔Comparetive literature کا نیا شاخ بھی موجود ہے۔Comparetive literature کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دیگر زبا ن و ادب،تہذیب اور ان کے فکرو نظر کو نہایت قریب سے دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے۔

یہاں اردو کے ایک عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو اور ملیالم کا ایک بلند پایہ ادیب  وایکم محمد بشیر کے درمیان ایک تقابلی مطالعہ درپیش ہے۔دونوں ہندوستان کی دو لسانی خاندان کے الگ الگ زبان کے فنکار  ہیں۔لیکن ان کی زندگی اور فن میں تھوڑا بہت اختلافات کے باوجود بہت ساری مماثلتیں  پائی جاتی ہیں۔

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ دونوں کو اپنی اپنی زبان کی افسانہ نگاری میں بلند مرتبہ حاصل ہے۔منٹو کو تو جدید اردو افسانے کا بانی مانا جاتاہے۔ ان کا افسانہ ’پھندنے‘ سے ہی جدید اردو افسانے کا آغاز ہواتھا۔ اسی طرح وائکم محمد بشیر بھی ملیالم مختصر افسانے کو نئی جہت اور رنگ دیکر ایک نئی راہ دکھائی تھی۔ان کے افسانے سے ہی ملیالم افسانے میں صحیح طور پر حقیقت نگاری کی ابتداء ہوئی ہے۔

دونوں حقیقت نگار فنکار ہیں۔منٹو نے کہا تھا۔

”زمانے کے جس دور سے ہم گذر رہے ہیں،اگر آپ اس سے واقف ہیں تو میرے افسانے پڑھئے۔اگر آپ ان افسانوں کو برداشت نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ زمانہ نا قابلِ برداشت ہے۔ مجھ میں جو برائیاں ہیں وہ اس عہد کی برائیاں ہیں۔میری تحریر میں کوئی نقص نہیں۔جس نقص کو میرے نام سے منسوب کیا جاتاہے وہ دراصل موجودہ نظام کا نقص ہے۔“

     (لذّت سنگ۔منٹو  ص ۰۲)

منٹو کے جیسے محمد بشیر کا افسانہ بھی حقیقت پر مبنی ہے۔انسانی زندگی کی پیچیدگیوں کوبہت ہی باریک بینی کے ساتھ بیان کرنے میں دونوں افسانہ نگارکمال رکھتے ہیں۔

بشیر کا افسانہ’جنم دن‘ اس کا سب سے عمدہ مثال ہے۔اس میں ایک ایسے نو جوان کی کہانی بیان کی گئی ہے کہ جو تعلیم یافتہ ہے مگر بے روزگار۔ وہ ملازمت کی تلاش میں شہر آکر بستا ہے۔بہت دن کی کوشش کے باوجود نوکری نہیں مل رہی ہے۔اس دوران  ہوٹل کے نوکر سے بھی قرض لینے پر مجبور ہو جاتاہے۔اور اپنے جنم دن میں بھوک کے مارے بازووالے کمرے کے لڑکے کا کھانا چوری کرکے کھاتا ہے اور رات میں جب وہی لڑکا کھانے سے فارغ ہوکر کمرہ پہنچتا ہے۔وہ اسی رات کا اپنا کھانا پڑوس میں رہنے والے بے روزگار نوجوان کو دینا چاہتا ہے۔ جب وہ دروازے پر دستک دی تو ڈر کے مارے بے روزگار نوجوان کے  پیٹ میں سے پورا کھاناہضم ہو جاتاہے اور اس طرح اس کا  جنم دن گذرجاتاہے۔

محمد بشیر کے دوسرے افسانے ’بھوک‘  اور ’ایک انسان‘ اسی قسم کی کہانیاں ہیں۔ملیالم کے ایک نقاد ڈاکٹر ایم۔پی۔پول نے بشیرکی افسانہ نگاری پر  ابتدائی دور ہی میں کہا تھا کہ

”۔۔۔  یہ زندگی سے پھاڑا ہوا ایک ورق ہے۔اس کے چاروں اور خون ٹپک رہی ہے۔“

(ڈاکٹر ایم۔پی۔پول)

دونوں کے افسانوں کے موضوعات میں طوائفوں کی زندگی کا خاص دخل ہے۔نیز دونوں تخلیق کاروں کے افسانوں میں طوائفوں کی زندگی نفسیات کے گہرے مشاہدیکی عکاسی ملتی ہے۔انھوں نے طوائف کے اندر کی عورت کو فاش کر دیا ہے۔شاید دونوں اپنی زبان کے سب سے پہلے ادیب ہیں جنھوں نے اس طبقے کو اتنی قریب سے دیکھ کر ان سے ہمدردانہ جذبے کا اظہار کیا ہو۔

بشیر کے افسانے شبدنگل(آوازیں)،وِشپ(بھوک)،پاوَپیٹاوَروڑے ویشیا(غریبوں کی طوائف)،تارا اسپشلزوغیرہ اور منٹو کے افسانے کالی شلوار،ہتک،سو کینڈل پاور کا بلب،شاردا، برمی لڑکی قادرا قصائی وغیرہ اس کے اہم مثالیں ہیں۔ان دونوں نے اس طبقے کی عورتوں کی مجبوریاں،ان کے مشکلات،بڈھاپا آنے کا ڈر جیسے حالات کی تصویر کشی کی ہیں۔

انسانی نفسیات کو خاص کر عورت کی نفسیا ت کو بے باکی کے ساتھ پیش کرنے کی وجہ سے ان دونوں فنکاروں کو بہت ساری جلی کٹی باتیں سننی پڑیں۔دونوں کے افسانوں کو فحش کے الزام بھی لگا یا۔اور ان کے ایسے افسانوں کی وجہ سے دونوں بدنام بھی ہو گئے تھے۔منٹو کو اس بات پر کئی بار مقدمے کے سلسلے میں عدالت جانا پڑا۔ انھوں نے اپنے افسانے بو،ٹھنڈاگوشت،دھواں،کھول دو  وغیرہ کے مقدمے کے سلسلے میں کئی بار عدالت گئے تھے۔محمد بشیر کے افسانے آوازیں،بھوک وغیرہ پرسخت تنقیدیں کی تھیں۔

دونوں کے ہاں انسانی نفسایات کا گہرا مشاہدہ جابجا ملتاہے۔منٹو کے بیشتر افسانے دراصل فرائڈ کے خیالات کا ترجمان ہے۔ بشیر کے افسانوں میں فرائڈ کے اثرات براہِ راست نہیں دیکھ پاتے۔پھر بھی انسانی نفسیات کا گہرا مشاہدہ بشیر کے افسانوں کے اہم اوصاف میں ایک ہے۔

منٹو اور  محمد بشیر دونوں کے ابتدائی دور کے افسانوں میں اشتراکی یا ترقی پسندی اور آزادی کے لئے جوش وولولے کے موضوعات ملتے ہیں۔علاوہ ازیں دونوں جوانی میں اشتراکی تحریک سے وابستہ رکھتے تھے۔محمد بشیرکو آزادی تحریک سے وابستہ رکھنے کے باعث جیل خانے میں بند کیا گیا تھا۔بھگت سنگھ کے جیسے ایک انتہا پسند تحریک قائم کرکے آزادی کے لئے لڑتے تھے اورافسانے اور مضامین لکھے تھے۔

منٹو پہلے کامریڈ اورمفکر کے فرضی نام سے لکھتے تھے۔ان کے ابتدائی زمانے کے موضوعات میں ترقی پسندی،آزادی اور بغاوت خاص اہم ہیں۔ان میں خونی تھوک،انقلاب،جی آیا صاحب دیوانہ شاعر،طاقت کا امتحان وغیرہ قابلِ ذکرہیں۔ انسان کو قابو میں لانے والی دو طاقتیں بھوک ار جنس ہیں۔حقیقی زندگی کو اصلیت سے پیش کرنے والے حقیقت نگار فنکار (ریلسٹ)اکثر غربت کے ساتھ ساتھ جنس کوبھی بے باکی سے پیش کرتے ہیں۔ آدمی اکثر عشق کے پاک  جذبے سے ہٹ کرجنس کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔محمد بشیر کی کہانی ’پہلا بوسہ‘ میں ایک لڑکی کو پہلی بار بوسہ دینے کا واقعہ  ایک کردار سناتاہے۔یہ سن کر ایک فنکار پوچھتا ہے کہ ”تمہیں کیسے  معلوم کہ تم ہی نے پہلی بار اسے بوسہ دیا ہے؟تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ تمہاری بیوی یا محبوبہ کو سب سے پہلی بار تم نے ہی بوسہ دیا ہے؟“کیا پاک محبت  صرف ایک خیال ہے؟ حقیقی طور پر یہ ایک ریلسٹک سوال ہے۔

بشیر کا افسانہ ’بے وقوفوں کی جنّت‘ میں جنس کو پاکیزگی کے ساتھ پیش کیا ہے۔زوردار حیوانی جذبہ جنس سے  واحدمتکلم طوائف کے پاس پہنچتاہے۔جب واحد متکلم اس سے اسکی کہانی سن لیتا ہے تو اس کا حیوانی جذ بہ تھک جاتاہے۔انسانیت بیدار ہوتی ہے۔  ’وہ کچھ کہے بنا باقی شدہ روپے اسے دیکر وہاں سے باہرچلی جاتی ہے۔۔۔عجیب زندگی۔وہ،اس کی ماں،باپ،میت کے برابر کے بچّے۔۔۔۔چلتے ہوے سوچتا رہا۔کیوں اس طررح ہورہا ہے؟یہی عورت ہے کیا  میرے دل کو چیرنے والی نظروں سے مجھے دیکھ رہی تھی؟وہ کیسے پیار کر سکتی ہے؟‘

یہی موضوع ہمیں سعادت حسن منٹو کا افسانہ ٹھنڈا گوشت میں نظر آتا ہے۔اس افسانے کا کردار  ایشرسنگھ اپنی حیوانی جذبہ جنسی خیالات سے ہی فسادات کے لو ٹ مار کے درمیاں اس جوان لڑکی کو اغوا کر لیتاہے اور اسے زنا بالجبر کرنے کی کوشش کرتاہے  تو ایشر سنگھ کو پتہ چلتا ہے کہ وہ لڑکی ڈر کے مارے مر گئی تھی۔ تو ایشر سنگھ کے اندر کی انسانی جذبہ باہر نکل آتی ہے۔اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ جب کلونت کور سے عشق کرنے کی لاکھ کوشش کے باوجود  وہ  ہار جاتا ہے ا ور کلونت کور کے ہاتھ سے مر جاتاہے۔

حقیقت نگار فن کار عام طور پر غمگین فضا کو بیان کرتے ہیں۔زندگی کے تاریک پہلو کو وہ پیش کرتے ہیں۔بشیر اور منٹو ظرافت کے تعاون سے اس غمگین فضا کو قابو میں لاتے ہیں۔

دونوں کے افسانوں کے کردار جب برے ہوتے ہیں اس کے باوجود ان کے اندر انسانیت کا جھلک نکل آتے ہوے دکھائی دیتا ہے۔منٹو کے کرداروں میں ایشرسنگھ،سہائے،موذیل،بابوگوپی ناتھ اور بشیر کے کردار’ایک انسان‘ کا جیب چرانے والا،نیتی نیایا(عدل وانصاف)کا عبدالرزاق وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔

منٹو اور بشیر دونوں نے شہری زندگی اور یہاں کی کج رویوں اور پیچیدگیوں کو پیش کیا ہے۔اس کے باوجود ان کے کرداروں میں  خلوص اور محبت کا بڑا دخل ہے۔

دونوں کے افسانوں میں خود نوشت سوانح کا رنگ پھوٹ پھوٹ کر ابھر آتاہے۔کبھی وہ براہِ راست افسانے کا ایک کردار بن کر کبھی واحد متکلم کے طور پرافسانے میں اپنے تجربات کو پیش کیا ہے۔ ان کے افسانوں کے مطالعے سے ان کی شخصیت اور زندگی کے بہت سارے پہلوؤں پر معلومات حاصل ہوتی ہے۔ بقول ڈاکٹر کے۔ایم۔ترکن 

         ”بشیرکو دیگر فنکاروں سے مستثنی دینے والی باتیں،ان کی غیر معمولی شخصیت اور بے نظیر ذہانت ہے۔یہ باتیں دودھ میں مکھن کے جیسے اس میں شامل ہے۔صرف ایک فرق ہے۔دودھ سے مکھن الگ کر سکتے ہیں۔مگر لاکھ کوشش کے باو جود بشیر کی تخلیقات سے بشیر کو جدا نہیں کر سکتے۔“

یہ بھی بڑی عجیب مماثلت ہے کہ دونوں بچپن میں والد کی سخت گیر طبیعت کے باعث گھر سے بھاگ گئے تھے۔

   دونوں فلمی دنیا سے واستہ رکھتے تھے۔بشیر کے ’نیلا ویلی چم‘(نیلا روشنی)، متیلکل (دیواریں) ،عالمی شہرت یافتہ  ناک وغیرہ کہانیاں فلمائے گئے تھے۔اور منٹو بہت سارے فلموں کے لئے کہانیاں اور اسکرین پلے لکھے تھے اور مشہور بھی ہوے ہیں۔ان کا سب سے مشہور فلم  ’مرزا غالب‘ ہے۔

ان تمام مماثلتوں کے باوجود ان دونوں کے بیچ میں بعض اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔ان میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ وائکم محمد بشیرملیالم ادب کے صاحبِ طرز  نثر نگار ہی نہیں بلکہ سب سے منفرد انداز کا خالق بھی ہے۔وہ اب تک نہ کسی کو تقلید کر سکا ہے اورنہ آئندہ کسی کو تقلید کر پائیگا۔اس کے بر خلاف منٹو اب تک نہ صرف صاحبِ طرز نثر نگار کے عہدے پر فائز ہے اور آئندہ بھی اس کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔یہ الگ بات ہے کہ ان دونوں افسانہ نگاروں کے یہاں نت نئی خصوصیات ڈھونڈ نکالے جارہے ہیں۔

دوسری اہم اختلاف کی بات یہ ہے کہ منٹو کے تخلیق کا پس منظر متحدہ  ہندوستان کی سماجی زندگی ہے تو بشیر کے پاس کیرلا کی سماجی زندگی ہے،وہ بھی خاص کر مسلمان طبقے کی زندگی تک محدود ہے۔علاوہ ازین  وایکم محمد بشیر کا  انداز منٹو سے ہی نہیں بلکہ تمام فنکاروں سے مختلف ہے۔بشیر اکثرmystic اورصوفی بن جاتے ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ بشیر نے زندگی کو مثبت نظروں سے دیکھا ہے اور اسی انداز میں اپنی تحریروں میں پیش کیا ہے۔مگر منٹو نے منفی دنیا کے مثبت پہلو کو پیش کیا ہے۔

ഉര്‍ദു; പ്രവാചക പ്രകീർത്തനത്തിൽ ഇഷ്ഖ് തീർത്ത ഭാഷ -യൂനുസ് വടകര

പ്രവാചക പ്രകീർത്തനത്തിൽ അനുരാഗത്തിന്റെ കുളിർമഴ പെയിക്കാത്ത ഭാഷകൾ അപൂർവ്വമാണ്. ഇഷ്ഖിന്റെ മധു നുകരാൻ ആഗ്രഹിക്കാത്ത മനസ്സുകളും ഉണ്ടാവില്ല .  പ്...