Tuesday 10 November 2020

November 10 World Science Day

سائنس و ٹیکنولوجی کے میدان میں ترقی ہر ملک کے لیے ضروری ہے اور اس کے لیے ہماری نوجوان نسل خصوصاً بچّوں میں سائنس و ٹیکنولوجی کا شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آج دنیا بھر میں ورلڈ سائنس و ٹیکنالوجی ڈے منایا جا رہا ہے۔

سائنس کو اردو میں علم کہتے ہیں اور علم کا مطلب ہوتا ہے جاننا یا آگہی حاصل کرنا، اپنے اردگرد کے ماحول کا مشاہدہ کرنا، مختلف قدرتی چیزوں کے بارے میں سوچنا اور پھر اس پر تجربہ کرنے والے کو سائنس دان کہتے ہیں یعنی سائنس دان وہ ہوتا ہے جو مشاہدہ کرتا ہے اور سوچ کر کوئی نتیجہ اخذ کرتا ہے۔

اس بات سے تو کسی کو انکار نہیں کہ علم انسان کا زیور ہے اور یہ انسان کو سنوارتی ہے۔ تو اس تعلیم کو ہم سائنس وٹیکنولوجی کے فروغ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سائنس و ٹیکنولوجی کو تعلیمی اداروں کی سطح پر فروغ دیا جائے۔

ہم آج کے دن سائنس و ٹیکنولوجی کے نام پر منا سکتے ہیں۔ ویسے تو یونیسکو کے کہنے پر ہر سال دنیا بھر میں 10 نومبر کو ورلڈ سائنس ڈے منایا ہی جاتا ہے مگرملکی سطح پر بھی تعلیمی اداروں میں سائنس و ٹیکنولوجی کے فروغ کے لیے ایک دن وقف کرنا بہترین اقدام ہوگا۔ 

No comments:

Post a Comment

ഉറുദു ഗുൽസാറിന് ജ്ഞാന പീഠപുരസ്കാരം !!

ഡോ . കമറുന്നീസ.കെ ഉർദു വകുപ്പ് മേധാവി, ശ്രീശങ്കരാചാര്യ സംസ്കൃത സർവ്വകലാശാല - കാലടി ഉർദു കവിതയ്ക്ക് പുതിയ മാനം നൽകിയ ഇന്ത്യയിലെ ...