Saturday 17 February 2024

اردو زبان کے مشہور و معروف شاعر گلزار کو گیان پیٹھ ایوارڈ


 نئی دہلی: اردو زبان کے مشہور و معروف شاعر گلزار کو 58ویں گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ہفتہ کو گیان پیٹھ ایوارڈز کی جیوری نے سال 2023 کے 58ویں گیان پیٹھ ایوارڈز کا اعلان کیا۔
گلزار جو اردو ادب اور ہندی سنیما میں اپنی بہترین خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں، اردو کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے لیے انہیں 2002 میں اردو کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، 2013 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، 2004 میں پدم بھوشن اور متعدد قومی فلم ایوارڈز دیے گیے ہیں۔

  1963 کی فلم وندنی میں میوزک ڈائریکٹر ایس ڈی برمن کے ساتھ بطور گیت کار اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے، گلزار نے مختلف میوزک ڈائریکٹرز جیسے آر ڈی برمن، سلیل چودھری، وشال بھردواج اور اے آر رحمان کے ساتھ کام کیا۔ اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کے علاوہ، گلزار نے کئی سارے مکالموں اور فلم کی ہدایت کاری بھی کی۔ جن میں آندھی، موسم، اور ٹی وی سیریز مرزا غالب جیسی قابل ذکر ہیں۔

No comments:

Post a Comment

ഉറുദു ഗുൽസാറിന് ജ്ഞാന പീഠപുരസ്കാരം !!

ഡോ . കമറുന്നീസ.കെ ഉർദു വകുപ്പ് മേധാവി, ശ്രീശങ്കരാചാര്യ സംസ്കൃത സർവ്വകലാശാല - കാലടി ഉർദു കവിതയ്ക്ക് പുതിയ മാനം നൽകിയ ഇന്ത്യയിലെ ...